5 فروری، 2019، 1:18 PM

یورپی یونین نے گوآئیڈو کو وینزویلا کا صدر تسلیم کرلیا

یورپی یونین نے گوآئیڈو کو وینزویلا کا صدر تسلیم کرلیا

امریکہ کے بعد یورپی یونین نے بھی اپوزیشن لیڈر گوآئیڈو کے وینزویلا کے صدر ہونے کے دعوے کو تسلیم کرلیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے بعد یورپی یونین نے بھی اپوزیشن لیڈر گوآئیڈو کے وینزویلا کے صدر ہونے کے دعوے کو تسلیم کرلیا۔ قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپوزیشن لیڈر گوآئیڈو کو وینز ویلا کا صدر تسلیم کرلیا تھا جس کے بعد صدر مادورو نے امریکہ سے سفارتی تعلقات منقطع کردیئے تھے۔

وینز ویلا میں گزشتہ برس ہونے والے انتخابات میں بائیکاٹ کے باعث مادورو ایک بار پھر صدر بننے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ حکمراں اور اپوزیشن جماعت کے درمیان کشیدگی میں اضافہ اس وقت مزید شدت اختیار کرگیا جب اپوزیشن لیڈر نے غیر قانونی طور پر اپنے حامیوں کے سامنے صدر کا حلف اُٹھالیا تھا۔

News ID 1887877

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha